Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم فائنل

لاہور(جی این اے) اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔  18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان صدر پ...

لاہور(جی این اے) اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعدکیا گیا،عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ایونٹ 15 تا 21 جنوری عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ، شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کلیم اللہ کی سربراہی میں ناصر علی،رحیم خان اور لئیق لاشاری پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے بعد اسکواڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں