Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

  اسلام آباد(جی این اے)سیاستدانوں کا ساری زندگی کیلئے نااہل ہوجانے کے حوالے سے آج پھرسپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوگی۔گیارہ بجے شروع ہون...

 

اسلام آباد(جی این اے)سیاستدانوں کا ساری زندگی کیلئے نااہل ہوجانے کے حوالے سے آج پھرسپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوگی۔گیارہ بجے شروع ہونے والے کیس کی سماعت سات رکنی بنچ کرے گا جسکی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کریں گے۔

 جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منصور شاہ،جسٹس امین الدین خان بھی لارجربنچ کاحصہ ہیں ،اسی طرح جسٹس محمدعلی ،جسٹس مسرت ہالالی اورجسٹس جمال مندوخیل بھی بنچ میں موجودہونگے۔

واضع رہے کہ گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کے وکلاء سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے یہ بھی یاد رہے کہ عدالت آج کی سماعت کیلئے فریقوں کو نوٹسز جاری کر چکی ہے۔

پہلے جو سماعت ہوئی تھی اس میں چیف جسٹس نے اپنےریمارکس میں کہا تھا کہ اس مقدمے سے کوئی یہ تاثر نہ لے کہ عدلیہ کسی خاص جماعت کی حمایت کر رہی ہے،ہمیشہ کیلئے نااہل ہونے کا معاملہ آئینی ہے جسکا حل ایک ہی بارکریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں