Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بے رحم آگ نے چاربہن بھائیوں کو موت کی نیندسلادیا

  لاہور(جی این اے)لاہور کے علاقے اچھرہ میں بے رحم آگ نے ایک ہی گھر کے چاربہن بھائیوں کو موت کی نیند سلادیا،واقعہ پر وزیراعلی پنجاب نے بھی ن...

 

لاہور(جی این اے)لاہور کے علاقے اچھرہ میں بے رحم آگ نے ایک ہی گھر کے چاربہن بھائیوں کو موت کی نیند سلادیا،واقعہ پر وزیراعلی پنجاب نے بھی نوٹس لے لیا۔

بدقسمت خاندان رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر مقیم تھا،اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پانچ سالہ ابراہیم،آٹھ سال کی نور،بارہ برس کی ایمان اوردوسال کے اسماعیل کو جھلسا دیا۔مرنے والے چاروں بچے آپس میں سگے بہن بھائی تھے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اوربمشکل آگ پر قابو پالیا جسکے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم اسکی وجوہات کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واقعہ پر انتہائی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے افسوسناک وقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ بھی طلب کی ہے،متاثرہ خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے بھی وزیراعلی نے کہا کہ ہم سوگوارفیملی کیساتھ ہمدردی رکھتے ہیں انکے غم کو ختم نہیں کرسکتے مگر برابرکے شریک ضرورہیں۔

کوئی تبصرے نہیں