Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نامورٹی وی اداکارطلعت حسین شدیدبیمار،مداحوں سے دعائوں کی اپیل

 لاہور(جی این اے)کئی برس تک ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت راج کرنے والے طلعت حسین شدیدبیمار،قریبی لوگوں کی پہچان بھی نہیں کرپاتے،ب...


 لاہور(جی این اے)کئی برس تک ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت راج کرنے والے طلعت حسین شدیدبیمار،قریبی لوگوں کی پہچان بھی نہیں کرپاتے،بیٹی نے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کردی۔

پی ٹی وی پر معتددسپرہٹ ڈراموں کی وجہ سے ساری دنیا میں شہرت رکھنے والے طلعت حسین ان دنوں شدیدبیمارہیں،انکی بیٹی تزین حسین نے ایک ٹی وی شوکے دوران بتایا کہ انکے والد طلعت حسین اتنے بیمارہیں کہ اب اپنے قریبی لوگوں کو بھی نہیں پہچان پاتے،یہاں میں انکے مداحوں سے انکی صحت کیلئے دعائوں کی اپیل کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ طلعت حسین نے پی ٹی وی پر کئی ایسے ڈراموں میں اہم رول کئے جو آج بھی لوگوں کو نہیں بھولے،طلعت حسین نہ صرف ڈائیلاگ کی ادائیگی بہت خوبصورتی سے کرتے تھے بلکہ آپ کی آوازبھی منفرد تھی یہی وجہ ہے کہ آپ کے مداحوں کی تعدادکروڑوں میں ہے جو صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت ہر اس ملک میں موجود ہے جہاں اردوبولی اورسمجھی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں