Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد(جی این اے) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا...

 اسلام آباد(جی این اے) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا جس میں لکھاکہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں اثاثوں سے متعلق الزامات ریفرنس زیر سماعت ہے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے حوالے سے انھوں نے کونسل کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔جس میں خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا  تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔ اپنے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارکی اکیس فروری کو اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اسی روز پاکستان بار نے شکایت دائر کرنے کی قرارداد منظور کی۔


کوئی تبصرے نہیں