Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شہیدبینظیر بھٹوسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلے کمشنر میراتھن مقابلے

میرپورخاص(جی این اے)شہیدبینظیر بھٹواسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔  میرپورخاص کے...

میرپورخاص(جی این اے)شہیدبینظیر بھٹواسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

 میرپورخاص کےشہیدبینظیر بھٹواسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر  فیصل احمد عقیلی کا کہنا تھا کہ پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلوں کی کامیابی کا سہرا میرپورخاص کی عوام کو جاتا ہے۔ ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 ڈویژنل کمشنر نے مزید کہا کہ ڈویژن انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی بہتری لائی جائے تاکہ نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں۔ میراتھن مقابلوں سے پیار، امن، کی فضاپیدا ہوگی،، تقریب میںڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس، سماجی رہنماؤں ، اساتذہ، طلبا و طالبات، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں