Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

محکمہ ہیلتھ کی جانب خصوصی بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم

لیہ(جی این اے)محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع لیہ کے سپیشل بچوں میں وہیل چیئرز اور واکر تقسیم کر نے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپ...

لیہ(جی این اے)محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع لیہ کے سپیشل بچوں میں وہیل چیئرز اور واکر تقسیم کر نے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے اپنے دفتر میں سپیشل بچوں میں وہیل چیئرز اور واکرزتقسیم کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اسد الرحمن نے بھی تقریب میں شرکت ک۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ، سی او ہیلتھ ، فوکل پرسن اسپیشل ایجوکیشن ،فوکل پرسن محکمہ ہیلتھ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے تمام سپیشل بچوں سے گفتگو کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور انہیں تعلیم صحت اور دیگر ضروریات کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،، ہمیں سپیشل بچوں کو خصوصی وقت اور اہمیت دینی ہوگی تاکہ یہ احساس محرومی کا شکار نہ ہو سکیں اور زندگی کی دوڑ میں صحت مند بچوں کے ہمراہ شامل رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں