Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مانسہرہ،نواز شریف نے جلسے میں عوام پر خوب غصہ نکالا

 مانسہرہ(جی این اے)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ ک...

 مانسہرہ(جی این اے)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا ۔

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں فضل الرحمان میرے پاس آئے اور کہا کہ میرے پاس بھی ارکان اسمبلی بہت ہیں آپ اور ہماری حکومت مل کر کے پی میں حکومت بناسکتے ہیں اس پر میں نے جواب دیا کہ عدد کے اعتبار سے پی ٹی آئی کی چند نشستیں ہم سے زیادہ ہیں اس لیے حکومت انہیں ہی بنانی چاہیے اور انہیں صوبے میں حکومت ملی مگر انہوں نے اس صوبے کا برا حال کردیا۔

نواز شریف نے مانسہرہ والوں سے سوال کیا کہ جس کی یہاں دس سال حکومت رہی اس نے یہاں کیا کام کیا؟ کے پی کے والوں آپ لوگ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ ووٹ تو آپ نے دیا تھا اور حکومت اس کی یہاں پر تھی، میں وزیراعظم تھا لیکن یہاں وزیراعلیٰ کوئی اور تھا، کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا اب سے دوبارہ درست کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، آپ مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں یہ بتائیں کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی؟ کیا نیا پاکستان بنا؟


کوئی تبصرے نہیں