Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چھ فٹ کی زمین پر پانچ منزلہ عمارت نےسب کوحیران کردیا

 بہار(ویب ڈیسک)مغل بادشاہ نے اگر اپنی محبوب بیوی کو تاج محل بطورتحفہ بنا کے دیا توکیا ہوا بھارت کے علاقے بہارمیں ایک اورشخص نے اپنی بیوی کیل...


 بہار(ویب ڈیسک)مغل بادشاہ نے اگر اپنی محبوب بیوی کو تاج محل بطورتحفہ بنا کے دیا توکیا ہوا بھارت کے علاقے بہارمیں ایک اورشخص نے اپنی بیوی کیلئےچھ فٹ کی زمین پر پانچ منزلہ عمارت بنا کر ساری دنیا کو حیران کردیا۔

گنی پورمیں بنائی جانے والی عمارت اندرسے محص پانچ فٹ ہے جسے دوحصوں میں تقسیم کیا گیا،ایک طرف سیڑھیاں ہیں تو دوسری طرف رومز ہیں۔جس نے یہ عمارت بنائی اسکا نام سنتوش ہے جس نے باقائدہ ایک انجینئر سے خدمات لی ہیں اورنقشہ بھی منظورکرایا۔اس میں کچن بیڈرومز اورباتھ رومز بھی ہیں۔اسکو برج خلیفہ کا لقب بھی دیا جارہا ہے۔

عمارت کو مکمل کرنے کے بعد کرائے پر دیا گیا ہے،دوردورسے سیاح اس عجیب وغریب عمارت کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں اوراسکے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔یاد رہے کہ عمارت نے مکمل ہوتے ہی پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک تک شہرت حاصل کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں