Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف دل کی باتیں زبان پرلے آئے

  لاہور(جی این اے)آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والے جج نے استعفی دے دیا،میں بے قصورتھا،مجھے آپ کی محبتوں پر فخر ہے،آپ لوگوں کی خدمت کی اس لئ...

 


لاہور(جی این اے)آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والے جج نے استعفی دے دیا،میں بے قصورتھا،مجھے آپ کی محبتوں پر فخر ہے،آپ لوگوں کی خدمت کی اس لئے آپ مجھ سے پیارکرتے ہیں،ورنہ آج آپ کے چہروں پر یہ خوشی نہ دکھائی دیتی،جسکی آپ کو امید ہے وہی کام کرنا چاہتا ہوں،بہت ٹھوکریں کھا لی ہیں اب طاقت نہیں کہ مزید ٹھوکریں کھائیں۔ن لیگ کے قائد نوازشریف کا حلقہ این اے ایک سوتیس میں کارکنوں سے پرجوش خطاب۔

نوازشریف کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سرخرو ہوچکا ہوں مجھے سزادینے والے جج بھی چلے گئے حتی کہ چیف جسٹس بننے والا جج بھی رخصت ہوگیا کیونکہ چورکی داڑھی میں تنکا جو تھا۔

میرے ہوتے ہوئے ملک میں سکون ہی سکون تھا،مہنگائی کا تو نام ونشان بھی نہیں تھا،پٹرول بھی بہت سستا تھا اب وہی زمانہ واپس لیکر آئیں گے۔نوجوان طبقے کو روزگارپر لگانا ہے آپکے گھر پھرسے بسادیں گے۔نوازشریف کا ایجنڈاپوراہوکر رہے گا،ہر گھرخوشیوں کا گہوارہ ہوتااگرنوازشریف کو نہ نکالا جاتا،اب ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرکے دم لیں گے،بہت زخم کھالئے ہیں اب مزید ہمت بھی نہیں۔پاسپورٹ اورسپنزہلالی پرچم کو عزت دلوائیں گے۔اب کوئی کسرباقی نہیں چھوڑوں گا۔

کوئی تبصرے نہیں