Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مری اورگلیات میں برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا

  اسلام آباد(جی این اے)خشک موسم انگڑائی لینے کو تیار،مری اورگلیات میں رواں ہفتے برف پڑنے کا امکان،شدید سردی ہوسکتی ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ ...

 


اسلام آباد(جی این اے)خشک موسم انگڑائی لینے کو تیار،مری اورگلیات میں رواں ہفتے برف پڑنے کا امکان،شدید سردی ہوسکتی ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہہ دیا ہے کہ پیرتا بدھ مری اورگلیات میں بہت زیادہ سردی ہوسکتی ہے کیونکہ بارش کیساتھ برف کا بھی امکان ہے،جمعرات سے لیکر اتوارتک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔

یادرہے کہ کافی دنوں سے ملک میں خشک موسم کا راج تھا جو اب ختم ہوچکا ہے کیونکہ جڑواں شہروں میں بھی بونداباندی ہوئی علاوہ ازیں بلوچستان میں بھی بارش برسنا شروع ہوگئی،مری میں بھی برف کی چاندی دکھائی دینا شروع ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں