Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دہشتگردی کیخلاف،پاکستان اورایران کے مابین کامیاب مذاکرات

 اسلام آباد(جی این اے)پاکستان اورایران کے مابین کامیاب مذاکرات،دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی سلامتی اورخودمختاری کی عزت واحترام کرنے پر اتفاق...


 اسلام آباد(جی این اے)پاکستان اورایران کے مابین کامیاب مذاکرات،دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی سلامتی اورخودمختاری کی عزت واحترام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مذاکرات جو پاکستان کے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس اورایران کے وزیرخارجہ امیرعبداللہیان کے مابین ہوئے ان میں دہشتگردی کے موضوع پر کھل کربات چیت کی گئی،نگران وزیرخارجہ جلیل عباس نے اپنے ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے،ان سے مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں اورمضبوط رشتہ ہی دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے اہم ہے بلکہ ہم ان تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہیں،اوردہشت گردی بھی ایسا مسئلہ ہے جو دونوں ملکوں کیلئے کسی چیلنچ سے کم نہیں اس لئے اسکے خلاف مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ہم نے الیکشن کے بعد ایران کے صدرکو پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی ہے،ایسا باہم مشورے سے میکنزم کا قیام عمل میں لانے کیلئے دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے جو پاک ایران وزرائے خارجہ کے مابین ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیرخارجہ امیرعبدللہیان نے کہا کہ ہمارے پاکستان کیساتھ اچھے اوربھائی بندی والے تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کو ایک قوم سمجھتے ہیں،پاکستان کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے،دہشت گردوں نے صرف ایران کو نہیں بلکہ پاکستان کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے اب انکو مزید موقع نہیں دیں گے کہ وہ دہشت گردکاروائیاں کریں،یہ دہشت گردہماری مشترکہ سرحدوں پر موجود ہیں جو دنوں ملکوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔دونوں ملکوں میں کئی لوگ شہید ہوگئے،ہم پاکستان کی سیکیورٹی کو خطے اورایران کی سیکیورٹی کے طورپر جائزہ لے رہے ہیں،خطرناک دہشت گرددنوں ملکوں میں کارروائیاں کسی تیسرے ملک کے اشارے پر کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں