Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ق لیگ نے بھی بڑا فیصلہ سنا دیا

 لاہور(جی این اے)ہمارے حلقوں میں ن لیگ کا اپنے امیدوارکھڑے کردینا منظورنہیں ،دوہرے معیارکا شکار ہم نہیں ہونگے،ن لیگ کیساتھ اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ ...

 لاہور(جی این اے)ہمارے حلقوں میں ن لیگ کا اپنے امیدوارکھڑے کردینا منظورنہیں ،دوہرے معیارکا شکار ہم نہیں ہونگے،ن لیگ کیساتھ اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے،ق لیگ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

ق لیگ نے اپنے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا ہے کہ جو حلقے ہمیں مطلوب تھے وہاں ن لیگ نے اپنے امید وارکھڑے کئے ہیں ہم اس دوہرے معیارکو نہیں مانتے،چوہدری سالک نے بھی کہا کہ گجرات میں ن لیگ میرے بھائی اورمیرے خلاف امیدارکھڑے کرچکی ہے،سیکرٹری جنرل پنجاب ق لیگ شافع حسین نے بھی فیصلے سے اتفاق کرلیا ہے۔چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اپنے امیدوارکھڑے کررہی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہی کھڑے ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں