Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک اوربڑا اعلان

 راولپنڈی(جی این اے)اگرانتخابات نہ لڑ سکا توپھرسپریم کورٹ ہی جانا پڑے گا،دونوں شریف بھائی اورمریم نوازتصدیق شدہ منی لانڈرر ہیں،بشری بی بی تو...


 راولپنڈی(جی این اے)اگرانتخابات نہ لڑ سکا توپھرسپریم کورٹ ہی جانا پڑے گا،دونوں شریف بھائی اورمریم نوازتصدیق شدہ منی لانڈرر ہیں،بشری بی بی تو فلاحی ادارہ چلارہی تھیں انکو کس لئے گرفتارکریں گے،جبکہ چوبیس ارب کا شہبازشریف کے خلاف ثابت شدہ سکینڈل تھا جسے معاف کیا گیا،جو زمین ٹرسٹ کی ہووہ کسی کی بھی ملکیت میں نہیں آتی جیسے کینسرہسپتال کی اربوں روپے کی زمین ہے مگر میں اسکا مالک نہیں ہوں،نہ بشری نہ میرا ایک ٹکہ بھی نہیں،اڈیالہ جیل کے اندرمنقدہ عدالت میں صحافیوں سے عمران خان کی دبنگ گفت وشنید۔

بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ امجد خان الیکشن نہ لڑسکے اس لئے اس پر بہت تشدد کیا گیا،سب قوانین طاقت کے زورپر ختم کردئیے گئے،کسی بھی جماعت کیساتھ ایسا نہیں ہوا جو ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے،مجھے اورشاہ محمود قریشی کو جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ خاموش ہوجائو گے تو تمہیں دوتہائی اکثریت ملے گی ورنہ تیس سیٹوں تک محدود کردیں گے تمہیں۔ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا،امجدخان اس وقت آئی سی یو میں داخل ہے یہ تو انتہا کردی گئی ہے،ہمارے تین ٹیئرز میں سے دو کو جماعت ہی چھڑاوا دی گئی،ہماری انڈر 16ٹیم اس وقت کھیل رہی ہے۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ ن لیگ کو دوہزاردو میں صرف اشارہ ہی دیا گیا تو سارے ق لیگ میں پہنچ گئے تھے،ہم سے بھی اگرکوئی مذاکرات کرے تو ہم بھی کریں،مجھے الیکشن سے دورکیا گیا تو سپریم کورٹ جائوں گا کیونکہ اس وقت ساری دنیا ہی سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے،باقی ادارے تو سارے باہم ملے ہوئے ہیں۔نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے موقف دیاکہ نیب میں کوئی شرم حیا ہی نہیں زرداری اورنوازشریف تو بلٹ پروف گاڑیاں بھی توشہ خانہ سےلیتے رہے،چھ لاکھ میں نوازشریف نے گاڑی لی تھی اسی طرح تین گاڑیاں زرداری نہیں لی تھیں مگر ان کے تمام مقدمے اس لئے بندکردئیے گئے کہ انہھوں نے ہم حاضر ہیں کہہ دیا۔

کوئی تبصرے نہیں