Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان پھر چھن گیا

پشاور(جی این اے) پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان ایک بار پھر چھن گیا۔پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آ...

پشاور(جی این اے) پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان ایک بار پھر چھن گیا۔پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ آرڈر پر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ چھبیس دسمبرکے عدالتی حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے 2013 اور 2018 کے انتخابات بھی بیٹ کے نشان پر لڑے ہیں۔جبکہ 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہمارے آرڈر پر حکم امتناع لیا ہے ہمیں اسکے خلاف رٹ دائر کرنے کا حق ہے، ان کا کیس یہاں قابل سماعت ہی نہیں انہیں سپریم کورٹ جانا چاہیے تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےالیکشن کمیشن کا بائیس دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان چھن گیا۔


کوئی تبصرے نہیں