Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگ ڈکیتی کرکے اقتدارمیں رہی ہے،شاہدخاقان عباسی

 لاہور(جی این اے)ہمارے ملک میں کرسی طاقت ورنہیں ہوتی،مجھے بھی وزارت عظمی کی ملازمت پر رکھا گیا تھا،پاکستان تحریک انصاف اگر چوری کے ذریعے حکو...


 لاہور(جی این اے)ہمارے ملک میں کرسی طاقت ورنہیں ہوتی،مجھے بھی وزارت عظمی کی ملازمت پر رکھا گیا تھا،پاکستان تحریک انصاف اگر چوری کے ذریعے حکومت میں آئی تھی تو ن لیگ تو ڈکیتی کے ذریعے اقتدارمیں آئی تھی،سیاست دانوں میں اگراخلاقی جرات نہیں ہوتی تو انہیں پھرسیاست کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں،ن لیگ کے سابقہ رہنمااورسابقہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صحافیوں سے کھری کھری باتیں۔

شاہدخاقان عباسی نے اپنے خیالات کے اظہارمیں مزید کہا کہ نوازشریف کو میں نے کہا تھا کہ جس طرح آپ حکومت بنا رہے ایسے نہ بنائیں،تیس سیٹیں قبول کرلیں مگراسٹیبلشمنٹ کی سوسیٹیں قبول نہ کریں ورنہ آپکی ساکھ متاثر ہوگی،اب جس طرح نوازشریف اقتدارحاصل کرنا چہا رہے مجھے اس سے اختلاف بھی ہے۔ن لیگ کے خلاف الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ انکے ساتھ ہوں،نہ ہی میں نے سیاست کوخیرباد کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو عمران خان کی حالت ہے یہ چوری کے الیکشن کی وجہ سے ہے،نیب کا پہلا گاہک میں ہوں،یہ ادارہ صرف سیاست دانوں کو ذلیل وخوارہی کرتا ہے،شہبازشریف کو کئی بارکہہ چکا کہ نیب کو ختم کردیں،ایک سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے موقف دیا کہ ن لیگ مریم نوازکی وجہ سے نہیں چھوڑی،ن لیگ کیساتھ سیاسی رشتہ نہیں رہا اب دعا ہے دوستی قائم رہے۔ن لیگ کو مفتاح اسماعیل سے ذلیل کرکے استعفی نہیں لینا چاہیے تھا۔

کوئی تبصرے نہیں