Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

میت گھر لے کر جاتے ہوئے مردہ آدمی زندہ ہوگیا

  ہریانہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایمبولینس میں میت گھر لے کر جاتے ہوئے مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست ہر...

 


ہریانہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایمبولینس میں میت گھر لے کر جاتے ہوئے مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے چندی گڑھ میں پیش آیا جہاں اسی سالہ درشن سنگھ برار نامی شخص کوکو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔

اہلخانہ کے مطابق درشن سنگھ برار کا پوتا ان کی میت کے ساتھ ایمبولینس میں تھا۔راستے میں جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو اس نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اس نے ان کے دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی اسپتال جانے کو کہا جہاں ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کو زندہ قرار دیا۔خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور اب وہ اپنے پیارے کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے حالت نازک بتائی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں