Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دعا ہے سالِ نو پاکستان کیلئے خوشحالی کی نوید لائے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(جی این اے)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سالِ نو کے موقع پر پیغام ،،کہانئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ...

اسلام آباد(جی این اے)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سالِ نو کے موقع پر پیغام ،،کہانئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےسالِ نو کے موقع پر پیغا م دیتے ہوئے کہا کہ سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے،نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024  ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

 وزیراعظم  نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔

کوئی تبصرے نہیں