Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جماعت اسلامی عوام کیلئے آخری آپشن ہے،میاں اسلم

اسلام آباد(جی این اے)نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ  شہری ترقی یافتہ اور جدید اسلام آباد کے لیے آٹھ فروری کو ترازو پر م...

اسلام آباد(جی این اے)نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ  شہری ترقی یافتہ اور جدید اسلام آباد کے لیے آٹھ فروری کو ترازو پر مہرلگا ئیں، اسلام آباد سے جماعت اسلامی کے اُمیدوارکامیاب ہو کر شہر میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے۔

مختلف یو نین کو نسلوں میں منعقدہ رابطہ عوام اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے  امیدوار این اے 46 میاں محمد اسلم نے کہا کہ   اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکا کر شہر یوں کو بنیادی شہری حقوق سے محرو م کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے جماعت اسلامی عوام کے لیے آخری آپشن کے طور پر مو جو د ہے، جماعت اسلامی نے انقلابی منشور پیش کیا ہے جن میں نوجوانوں، کسانوں، خواتین، مزدوروں اور اقلیتوں کے حقوق کو فوکس کیا گیا ہے، قوم عدل و انصاف کی حکمرانی، مہنگائی اور غربت کے خاتمے اور کلین، گرین خوشحال پاکستان کی تعمیر کے انقلابی سفر میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

 اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء میاں محمد رمضان اور دیگر کارکنان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

کوئی تبصرے نہیں