Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستانی اداکاربھارتی ڈرامے میں جلوہ گھرہونے کیلئے تیار

 ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکاروں کے مداح ملک میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک انڈیامیں بھی ہیں،بھارتی ڈرامہ انڈسٹری اپنے ڈراموں میں اب پاکستانی ا...


 ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکاروں کے مداح ملک میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک انڈیامیں بھی ہیں،بھارتی ڈرامہ انڈسٹری اپنے ڈراموں میں اب پاکستانی اداکاروں کی خدمات بھی لے گی،سارہ خان اوربلال عباس انڈین ڈرامہ عبداللہ پورکا دیوداس میں اہم رول اداکرنے کیلئے تیارہوگئے۔

سارہ خان اورعبداللہ عباس کی اداکاری صرف پاکستان میں مقبول نہیں بلکہ دونوں کے ڈرامے بھارت میں بھی بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی ڈرامہ چینل زندگی بھی دونوں کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کیلئے مجبورہوگیا،ڈرامے کے ہدایت کار کمال انجم ہیں اور اسکی کہانی محبت اوردوستی کی عکاسی کررہی ہے۔

یادرہے کہ بھارتی چینل زندگی زی فئیو کا کامیاب چینل ہے جس پر پاکستان کے کئی سپرہٹ ڈرامےدکھائے جا چکے ہیں،جو بھارتی مداحوں کو بہت پسند بھی آئے ہیں،اوراب بھی سب یہی امید رکھے ہوئے ہیں کہ نیا ڈرامہ عبداللہ پورکا دیوداس بھی مداحوں کے دل جیت لے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں