Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دہشتگردی کے خدشات،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں،11 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی(جی این اے)دہشت گردی کے خدشات،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں،سی ٹی ڈی کی جانب سے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن  کے دوران...


راولپنڈی(جی این اے)دہشت گردی کے خدشات،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں،سی ٹی ڈی کی جانب سے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن  کے دوران11 دہشت گرد گرفتار ۔

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گیارہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 1سو35 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ  دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر، گیارہ حفاظتی فیوز، 17 پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ،  سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں