Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سائفرکیس،عمران خان کو سزائے موت یا عمرقید؟

 اسلام آباد(جی این اے)سائفرکیس،استغاثہ کے پاس تین سئینرافسران جو وزارت خارجہ سے ہیں انکی گواہی کے تحت  ایسے ثبوت موجود ہیں کہ جنکی بنیاد پر...


 اسلام آباد(جی این اے)سائفرکیس،استغاثہ کے پاس تین سئینرافسران جو وزارت خارجہ سے ہیں انکی گواہی کے تحت  ایسے ثبوت موجود ہیں کہ جنکی بنیاد پر ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کو سزائے موت یا عمرقید ہوجائے،شاہ محمود قریشی بھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے،سرکاری وکیل کا نیا موقف سامنے آگیا۔

قانون دان رضوان عباسی نے اپنی رائے دیتے ہوے میڈیا کو بتایا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے بطورگواہ پیش ہونے والے تین افسرجن میں فیصل ترمذی،اسدمجیداورسہیل محمود شامل ہیں انکی گواہی سے یہ واضع ہورہا کہ سائفرکی وجہ سے پاکستان کیساتھ امریکہ کے تعلقات خراب ہوئے،اورایسا اقدام ہوا جو ملک کے مفاد کے خلاف تھا،اس سے ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا۔

دوسری طرف عمران خان کے وکیل سلمان صفدربھی یہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان اور شاہ محمود کی سپریم کورٹ کی طرف سے رہائی کے بعد اس مقدمے میں  کوئی جان باقی نہیں رہی،لہذا اب ٹرائل کورٹ میں استغاثہ کیلئے کیس کو ثابت کرنا مشکل ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں