Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری

لاہور(جی این اے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ ترجما ن پی ڈی ایم اے  کے مطابق  آج سے 31 جنور...

لاہور(جی این اے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں اور برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ترجما ن پی ڈی ایم اے  کے مطابق  آج سے 31 جنوری پنجا ب کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان،لاہور مری ، گلیات کے علاقوں میں 27 سے 31 جنوری ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے ،راولپنڈی ، گجرانوالا ، لاہور ، نارووال ،منڈی بہاﺅالدین ،میانوالی اور سرگودھا میں 30اور 31 جنوری بارش ہوگی۔

مری اور گلیات میں برف باری سے سڑکوں کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے،لاہور سیاحو ں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ موسمی صورتحال چیک کئے بنا سفر مت کریں،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کے امکانات ہیں جس سے سڑکیں بلاک ہو سکتی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اچانک سردی کی شدت میں اضافے سے بچاؤ کیلئے تیار رہیں،پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں