Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،1نوجوان جاں بحق،2زخمی

اوکاڑہ (جی این اے) ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاںبحق،جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اوکاڑہ میں ...

اوکاڑہ (جی این اے) ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاںبحق،جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ میں ایل بی ڈی سی پل فیصل آباد روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر بائیک سروس اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،،،ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا،جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،جاںبحق ہونے والا شخص  33 ٹو ایل اوکاڑہ  کا رہائشی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

کوئی تبصرے نہیں