Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فلم اسٹارنوربھی عام اتنخابات میں حصہ لینے کیلئے متحرک ہوگئیں

 لاہور(جی این اے)پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ نوربخاری بھی جنرل الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متحرک ہوگئیں،مخصوص نشست کیلئے لاہورمیں کاغز...

 لاہور(جی این اے)پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ نوربخاری بھی جنرل الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متحرک ہوگئیں،مخصوص نشست کیلئے لاہورمیں کاغزات نامزدگی بھی جمع کرادئیے۔

نورجو ایک ٹی وی شومیں بطورمیزبان بھی کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں نے استحاکم پاکستان پارٹی کی طرف سے کاغذات جمع کروائے ہیں،یاد رہے کہ نورکے شوہرعون چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اوراہم رہنماتصورکئے جاتے ہیں۔

یہ بھی واضع رہے کہ نورسے پہلے ٹک ٹاکرجو مزاحیہ گلوکاری بھی کرتے ہیں چاہت فتح علی خان بھی آزادامیدوار کی حیثیت سے  این اے ایک سواٹھائیس لاہورسے کاغزات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں،آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں