Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عام انتخابات کے حوالے سے کورکمانڈرکانفرنس میں اہم فیصلہ

 راولپنڈی(جی این اے)الیکشن کے دوران مانگ کے مطابق جو بھی ضروری مدد ہوئی الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے گی،دہشت گردگروپوں کے پڑوسی ملک میں محف...


 راولپنڈی(جی این اے)الیکشن کے دوران مانگ کے مطابق جو بھی ضروری مدد ہوئی الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے گی،دہشت گردگروپوں کے پڑوسی ملک میں محفوظ ٹھکانے قابل تشویش،اس حوالے سے پڑوسی ملک سےدہشت گردکارروائیاں اورجدید ترین ہتھیاروں کی موجودگی سےپاکستان کے تحفظ کو شدید خطرہ ہے،سپہ سالار پاک فوج کی سربراہی میں دوروزہ دوسواکسٹھویں کورکمانڈرکانفرنس کا احوال۔

کانفرنس میں شریک کاروں نے پرعزم انداز سے کہا کہ ہمارے ملک میں بدامنی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر جو بھی کام کررہے ہیں یا انکی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہے انکو سختی سے اورپوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔اس موقع پر فلسطینی قوم کیساتھ بھی اظہاریکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں جو بھی انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں انکی شدید مذمت بھی کی گئی۔اورغزہ میں جنگ بندی کیساتھ پرامن حل کے حکومتی مطالبے کی بھی تائید کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کانفرنس سے متعلق کہنا ہے کہ اس میں مقبوضہ کشمیر میں جو بھارتی فوج کی جانب سے زیادتیاں کی جارہی ہیں ان پر بھی تشویش کا اظہارکیا گیا اوریہ کہاگیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جسکی مذمت کی جاتی ہے۔شرکائ کانفرنس نے کہا کہ بھارتی فوج ظلم اورجبر کے ذریعے کشمیرویوں کا حق آزادی زیادہ وقت کیلئے نہیں دبا سکتی،ہم کشمیر کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

وطن عزیز کی سلامتی کو درپیش چیلنجوں،آئے روزبڑھتے ہوئے خطرات اورخطے کی صورتحال بارے بھی فورم کو تفصیل سے بریف کیا گیا۔جسکے بعد فورم نے ملک کی خودمختاری اورعلاقے کی سلامتی کے دفاع کیلئے عظیم پاک فوج کے بھرپورعزم کا بھی عہدکیا۔

بجلی چوروں،منی لانڈرنگ اور ذخیرہاندوزوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اوراس موقع پر یہ عہد کیا گیا کہ جرائم کے آگے بندھ باندھنے کیلئے تمام سرکاری اداروں کو ہرطرح کا تعاون پاک فوج فراہم کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں