Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلاول بھٹوکی بڑی خوشخبریاں،جیوبھٹو کے نعرے لگ گئے

کراچی(جی این اے)ہماری پارٹی ملک کے ہر شخص کی آمدن دگنا کرنے کے منصوبے شروع کرے گی جن پرپانچ برسوں میں ہی عملدرآمد کردیں گے،تین سو یونٹ است...

کراچی(جی این اے)ہماری پارٹی ملک کے ہر شخص کی آمدن دگنا کرنے کے منصوبے شروع کرے گی جن پرپانچ برسوں میں ہی عملدرآمد کردیں گے،تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جائے گی،بھوک مٹائو منصوبہ بھی شروع ہوگا،کسانوں اورمزدورں کیلئے بھی بہت بڑی خوش خبریاں ہیں،چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے موقع پر جلسے سے پرجوش خطاب۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں اپنی جماعت کے ایسے منشورکا اعلان کیا کہ لوگ جئیے بھٹو کے نعرے لگانے پر مجبورہوگئے،تمام ڈویثنوں میں یوتھ سینٹر بنانے کا اعلان،کسان بھائیوں کیلئے ہاری کارڈ،مزدورکارڈ،مفت علاج معالجہ،غربت مٹائو پروگرام،تعلیم کا فروغ اوراسکے علاوہ تیس لاکھ گھرغریب طبقے کا مقدربنانے کا بھی خوش کن اعلان کیا گیا۔

بلاول نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر میڈیا پر چلنے والے ڈراموں کا جواب دے دیں گے،سب الیکشن کی تیاری کرلیں دمادم مست قلندرہونے والا ہے۔

تقریرجاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو نے صاف کہہ دیا ہماری واحد جماعت ہے جو وفاق کو بچاتی ہے،تین نسلیں گزرگئیں ہماری ہی جماعت غربت اوربے روزگاری جیسے مسئلوں کا مقابلہ کررہی ہے،ہم الیکشن کو مقابلہ سمجھ کرلڑتے ہیں،اس بار بھی ڈٹ کر سامنے آئیں گے کسی سے نہیں ڈرتے،باقی جماعتوں کے سیاست دان ماضی کے ہیں جو پرانے طرز کی سیاست کررہے،مگر مستقبل نوجوان نسل کا ہے۔

ن لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اورکہا کہ اٹھارہ مہنے ہمارا جنکے ساتھ اتحاد رہا انھہیں معاشی مسائل کے حل،دہشت گردی اورجمہوریت میں عدم دلسچسپی رکھتے تھے،ہمیں تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی جھگڑوں کو ترک کرنا ہوگا۔ایک جیل سے بچنے اوردوسرا نکلنے کی جدوجہد میں ہے جبکہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک سے بے روزگاری،مہنگائی اورغربت کا خاتمہ ہوجائے۔

کوئی تبصرے نہیں