Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی آج نشان بلاواپس لینے کیلئےپشاورہائیکورٹ جائے گی

 اسلام آباد(جی این اے)ماہرقانون دانوں پر مبنی پی ٹی آئی کی ٹیم پارٹی کا نشان بلاواپس لینے کیلئے آج ہائی کورٹ پشاور میں درخواست دے گی،یہ ف...


 اسلام آباد(جی این اے)ماہرقانون دانوں پر مبنی پی ٹی آئی کی ٹیم پارٹی کا نشان بلاواپس لینے کیلئے آج ہائی کورٹ پشاور میں درخواست دے گی،یہ فیصلہ بیرسٹر گوہرعلی خان کے جیل میں عمران خان سے صلاح مشورے کے  بعد کیا گیا۔

ہائی کورٹ پشاور میں دائر کی جانی والی اپلیکیشن بیرسٹر گوہر علی خان،بیرسٹر علی ظفر اورشاہ فیصلہ خیل کی طرف سے ہوگی۔عدالت میں دی جانے والی درخواست میں یہ استدعا بھی کی جائے گی کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ قانون کے مطابق نہیں لہزا اسے کالعدم کیاجائے۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ہم اپنا نشان بلاواپس لینے کیلئے ہائی کورٹ پشاورسے رجوع کریں گے،درخواست میں یہ موقف بھی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک بندہ جوغیرمتعلقہ تھا اسکی درخواست پر کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں