Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگ کے امیدوارنےووٹروں سے قرآن پاک پرحلف لے لیا

 مظفرگڑھ،(جی این اے)ن لیگ کے امیدوارباسط خان نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر الیکشن حمایت کیلئے حلف لے لیا،حلف لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وا...

 مظفرگڑھ،(جی این اے)ن لیگ کے امیدوارباسط خان نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر الیکشن حمایت کیلئے حلف لے لیا،حلف لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باسط سلطان بخاری پہلے ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔اور آنے والے انتخابات میں این اے ایک سوستتر سے ن لیگ کے امیدوارکے طورپر سامنے آئے ہیں،2018 کے انتخابات میں بطورآزادامیدوار الیکشن لڑے اورجیت گئے جسکے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئےتھے۔

اب آنے والے انتخابات میں ووٹ پکے کرنے کیلئے اپنی حمایت کرنے والوں کے زبانی کلامی وعدوں پر اعتبار نہیں کیا اوران سے قرآن پاک پر حلف لے لیا جسکی وائرل ہونے والی ویڈیو نےسب کو حیران وپریشان کردیا۔

اب دیکھتے ہیں کہ ن لیگ کے امیدوار کے اس عمل کا کیا نوٹس لیا جاتا ہے،یا ن لیگ کی اعلی قیادت اس پر کیا موقف دینا چاہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں