Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مضبوط قوم بننے کیلئے ہمیں باہمی اتحادکیساتھ ایک جان ہونا ہوگا،سپہ سلارجنرل عاصم منیر

  راولپنڈی(جی این اے)ہمارے ملک کے دشمن نسلی،سیاسی اورمذہبی کمزوریوں کا استعمال کرکے ہمارے بیچ دراڑیں ڈالنے کیلئے سرگرداں ہیں لہذا ہمیں پرعزم...

 

راولپنڈی(جی این اے)ہمارے ملک کے دشمن نسلی،سیاسی اورمذہبی کمزوریوں کا استعمال کرکے ہمارے بیچ دراڑیں ڈالنے کیلئے سرگرداں ہیں لہذا ہمیں پرعزم ایک مضبوط قوم کے طورپر سامنے آنے کیلئے باہمی اتحاد کیساتھ ایک جان ہونا ہوگا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا راولپنڈی کے کرائسٹ چرج میں مسیحی برادری کے کرسمس تہوارکی تقریب سے خطاب

اس سے قبل جب سپہ سلار چرج پہنچے تو چرج کی انتظامیہ نے ان کا بھرپوراستقبال کیا انکی خوشی میں شریک ہونے پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا،آرمی چیف نے بھی تمام مسیحی خاندانوں کو کرسمس کے موقع پر مبارک باددی اوراپنی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے زوردیکر کہا کہ ہمیں ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ پر عمل درآمد کرنا ہوگا اورمذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

آپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی سب سے زیادہ حوصلہ افزائی اسلام کرتا ہے کیونکہ ہمارا دین ہمیشہ امن اوردوستی کا ہی سبق دیتا ہے۔

سربراہ فوج نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمیں بہت سے مسائل اورچیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کا بھرپورمقابلہ کرنے کیلئے ہمیں پروپیگنڈہ یا کسی بھی طرح کی منفی بیان بازی سے ہٹنا ہوگا۔ہمیں درست نقطہ نظر،سچائی اورعلمی رائے کسیاتھ مسائل کو سمجھنا ہوگا۔

 قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم ولادت پرسپہ سالارنے اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اورحوالہ دیا جب 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے قائداعظم نے اپنے خطاب میں تاریخی کلمات کہے تھے“آپ آزاد ہیں. آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں ”۔

آرمی چیف نے تمام شعبہ جات اور ڈومینز میں پاکستان کے سب مسیحی خاندان کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

کوئی تبصرے نہیں