Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شیخ رشیداحمد کا میڈیا کے سامنے روایتی اندازمیں دبنگ اظہارخیال

  راولپنڈی(جی این اے)پی ڈی ایم کے خلاف قوم کے پاس جائوں گا،میرے مقابلے میں جو بھی ہیں میں احترام کرتا ہوں،اصلی اورنسلی بندہ ہوں،غدار نہیں،قل...


  راولپنڈی(جی این اے)پی ڈی ایم کے خلاف قوم کے پاس جائوں گا،میرے مقابلے میں جو بھی ہیں میں احترام کرتا ہوں،اصلی اورنسلی بندہ ہوں،غدار نہیں،قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کاغذات کی منظوری کے بعد میڈیا کے سامنے روایتی اندازسے اپنا موقف پیش کیا۔

شیخ رشید نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ سترہ بار وزارت میرے پاس رہی مگر کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا،الیکشن مہم بھرپورطریقے سے ایک ماہ تک چلائوں گا اسکے بعد چھ فروری کو صرف ایک ہی جلسہ کروں گا،حیران ہوں کہ میرے مقابلے میں پہلے چھ یا سات امیدوار ہوتے تھے مگر اب چولیس امیدوار ہیں،حلقہ چھپن اورستاون سے اللہ کو منظورہوا تو جیت جائوں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد تین منصوبوں پر کام کا آغازکروں گا جس میں زچہ بچہ ہسپتال،نالہ لئی اورڈھوک دلال میں کالج بنائوں گا پہلے بھی ساٹھ تعلیمی ادارے بنا چکا ہوں۔قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کیا تھا

شیخ رشید نے صاف کہہ دیا کہ وہ جھکنے یا بکنے والے ہرگزنہیں،اپنے شہر کی ترقی کیلئے جان بھی قربان کردوں گا۔

اہم بات یہ بھی کہی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں وہ ہمیں ہی ووٹ دیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں