Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہوراداکارکی دوسری شادی کی دھوم مچ گئی

  ممبئ(ویب ڈیسک)بھارت فلم انڈسٹری کے مشہوراداکارارباز خان کی ایک میک اپ آرٹسٹ کسیاتھ دوسرے بیاہ کے چرچے،سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویرشئیرہون...

 

ممبئ(ویب ڈیسک)بھارت فلم انڈسٹری کے مشہوراداکارارباز خان کی ایک میک اپ آرٹسٹ کسیاتھ دوسرے بیاہ کے چرچے،سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویرشئیرہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہوگیا۔

تقریب نکاح میں اربازخان کے بھائی سلمان خان،سلیم خان،سہیل خان اورارباز کے اپنے بیٹے اربان خان بھی شریک ہوئے،علاوہ ازیں ارباز کی دلہن شوری خان کی بیسٹ فرینڈ اورنامور اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی اپنی بیٹی کیساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ارباز خان نے بھی اپنی دلین کے عروسی جوڑے کے ساتھ میچ کرتا سنہری رنگت کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔

نکاح کے فوٹو اربازخان نے اپنے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر اس امید کیساتھ شئیر کئے کہ مداح انکی نئی زندگی کیلئے دعاگورہیں گے۔

دیگر بھارتی اداکاروں نے بھی ارباز کو دوسری شادی کی مبارک باد دی اوراپنی نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔یاد رہے کہ ارباز کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے انجام پائی تھی مگر انیس سال بعد دونوں کے بیچ نہ بن سکی اورطلاق ہوگئی،ارباز کا پہلی بیوی سے اکیس سال کا بیٹا اربان خان بھی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں