Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آج مسیحی خاندان جوش جذبے کیساتھ کرسمس منا رہے

 اسلام آباد(جی این اے)آج دیگردنیا کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی خاندان پورے جوش وجذبے کیساتھ کرسمس منا رہے ہیں،اس حوالے سے جہاں جہاں بھی مس...

 اسلام آباد(جی این اے)آج دیگردنیا کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی خاندان پورے جوش وجذبے کیساتھ کرسمس منا رہے ہیں،اس حوالے سے جہاں جہاں بھی مسیحی برادری موجود ہے وہاں دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

گرجا گھروں میں بچے خواتین بزرگ نوجوان دعائوں میں شریک ہیں،خصوصاً پاکستان کی سلامتی اورامن کے قیام کیلئے بھی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

تمام گرجا گھروں کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے ایسے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والا تعریف کئے بنا نہیں رہ سکتا۔اس حوالے سے آرچ بشپ نے پاکستان اوردیگر دنیا کیلئے امن اورسلامتی کا پیغام بھی بھجوایا ہے۔

گرجا گھروں میں ہونے والی دعائوں میں اس عزم کا بھی عہد بھی کیا گیا کہ حضرت عیسی علیہ اسلام کا محبت وبھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا۔

امن قائم کرنے والے ادارے اورخاص طور پر پولیس کو اس موقع پر بہت چوکس رہنے کا کہا گیا ہے،سیکیورٹی اداروں نے کرسمس کی تقریبات کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کررکھے ہیں۔علاوہ ازیں ہرطرف رینجرز اہلکاربھی اپنے فرائض باخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں