Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قائداعظم کا147واں یوم ولادت عقیدت احترام سے منایاجارہا

  کراچی(جی این اے)دے دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران۔۔۔اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان۔۔آج پاکستان کے عظیم بانی قائداعظم محمد علی جناح کی...

 


کراچی(جی این اے)دے دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران۔۔۔اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان۔۔آج پاکستان کے عظیم بانی قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا 147واں دن بہت عزت،ادب احترام کیساتھ پوری قوم منا رہی ہے۔

اس حوالے سے صبح سویرے قائد کے مزارپر تبدیلی گارڈزکی پروقارتقریب کا انعقاد ہوا،کاکول ملیڑی اکیڈمی کے دستے نے مزارپربطورگارڈزاپنے فرائض سنھبالے،میجرجنرل افتخارحسن جو تقریب کے چیف گیسٹ تھے نے مزارکو خوبصورت پھولوں کی چادر سے سجایا اورفاتحہ خوانی بھی کی،ساتھ ہی اپنے خیالات مہمانوں کی کتاب میں قلم بند کئے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بانی پاکستان ہمارے لیئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں،انکے اصولوں پر عمل کرنا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں کے محسن قائداعظم محمدعلی جناح نےپچیس دسمبر1876کے مبارک دن میں وزیرمینشن کراچی میں جنم لیا،اگرچہ اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہوکر کتنا عظیم انسان بنے گا مگر آج ساری دنیا جانتی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح جیسے عظیم بیٹے مائیں صدیوں میں پیدا کرتی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں