Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملے کے مترادف ہے،شہازشریف

  کراچی(جی این اے)الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ حقائق کے مطابق تھا مگر ہائی کورٹ پشاورنے پارٹ...

 

کراچی(جی این اے)الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ حقائق کے مطابق تھا مگر ہائی کورٹ پشاورنے پارٹی کے نشان کے حوالے سے کس طرح ملک بھرکے معاملے کا فیصلہ دے دیا،جج صاحب سے ایسے لوگوں کی رشتہ داری ہے جو کے پی میں عام انتخابات میں امیدوار کے طورپر متحرک ہیں،انصاف تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ جج صاحب رشتہ داری کی وجہ سے بینچ سے ہی الگ ہوجاتے اورایسے جج کو تعینات کیا جاتا جنکی رشتہ داریاں نہ ہوتیں،ن لیگ کے صدرشہبازشریف کراچی میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکے دوران پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر کھل کربول پڑے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ سندھ میں جو لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے انہیں ویلکم کہتے ہیں،ہماری جماعت ملکی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلے گی،اب ن لیگ ایک بارپھر بڑی جماعت کے طورپر سامنے آرہی ہے۔

ہائی کورٹ پشاورکا فیصلہ گویا الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ کردیا گیاہے،ایک کا پلڑا ایک لاڈلے کی جانب جھکایا گیا،پہلے ہی لاڈلے کو بٹھا کر ملک کی معیشت تباہ کی گئی۔

صدرن لیگ نے مزید کہا کہ ہم نے اٹھارہ ماہ کے دورحکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا،ورنہ بہت خطرناک صورت پیدا ہوسکتی تھی،چاربرسوں تک پاکستان کو نقصان پہنچانے کیساتھ جو بھی دوست ممالک ہیں انکے ساتھ بھی تعلقات کو خراب کردیا گیا۔

جسکو عدالت میں گڈٹوسی یو کہا جاتا ہے وہی لاڈلہ ہوتا ہے۔لمحہ فکریہ ہے ایسے شخص کو سہولتیں فراہم کرنا کہ جسکے حکم پر فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں