Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلاول بھٹو نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کردی

  سکھر(جی این اے)گرفتاریوں اورانتقامی کارروائیوں پر بالکل یقین نہیں رکھ سکتے یہی نظریہ کل بھی تھا اورآج بھی ہے،پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول ...

 

سکھر(جی این اے)گرفتاریوں اورانتقامی کارروائیوں پر بالکل یقین نہیں رکھ سکتے یہی نظریہ کل بھی تھا اورآج بھی ہے،پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کردی۔

بلاول بھٹو نے سکھر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جب فریال تالپور کو گھسیٹتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا تو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ آزادادارے نے اپنی کارروائی کی ہے یہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے آج شاہ صاحب بتائیں کہ کیا وہ اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں کہ نہیں،کیا اپنی گرفتاری کو بھی آزاد اداروں کی کارروائی قراردیتے ہیں؟

فرزند بے نظیر بھٹو نے کہا کہ میں چاہتا ہوں نفرت اورتقسیم کی سیاست کو دفن کردیا جائے مگر ضروری ہے کہ اس سے پہلئے پی ٹی آئی اپنی پرانی غلطیوں پر نہ صرف توبہ کرے بلکہ معافی بھی مانگے۔

بلاول بھٹو نے صاف لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی چوتھی باروزارت عظمی کے عہدے کو سبھالے یہ ہم ہرگزنہیں چاہتے نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ کسی کھلاڑی کو ہم پر مسلط کیا جائے جو بزدارکو لے آئے۔نگران حکومت میں جو بھی متنازعہ شخصیات ہیں انکو بھی فورآ اپنے عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں