Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگ کے خوابوں کی تعبیرخوش آئنددکھائی نہیں دے رہی

 اسلام آباد(جی این اے)جس بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اورجس طرح عدالتی ریلیف بھی پی ٹی آئی کو ملنا ...

 اسلام آباد(جی این اے)جس بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اورجس طرح عدالتی ریلیف بھی پی ٹی آئی کو ملنا شروع ہوگیا اس سے واضع ہورہا کہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی سب کو حیران وپریشان بھی کرسکتی ہے۔کیونکہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ شریف برادران نے جو خواب دیکھ رکھے تھے تاحال انکی خوش آئند تعبیر دکھائی نہیں دے رہی،یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روزن لیگ کے سربراہ شہباز شریف بھی کافی ناخوش دکھائی دے رہے تھے اورایک بارپھرلاڈلا لاڈلہ کی گردان شروع ہوگئی ہے۔

سائفر کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اور پھر بلا کی واپسی کیلئے ہائی کورٹ پشاورکے فیصلے نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اورووٹروں کا نہ صرف حوصلہ بڑھا دیا بلکہ عوام میں یہ امید بھی جاگ اٹھی ہے کہ شائد عمران خان بھی باہر آکر الیکشن لڑیں۔

اس میں بھی کوئی دورائے نہیں کہ اب تک مختلف رپورٹروں کی جانب سے جو سروے کئے گئے ان میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اتنی مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی کا ووٹ بنک کم ہونے کے بجائے مزید بڑھا ہی ہے،اوردانشوروں کا تو یہاں تک خیال ہے کہ اگر عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے دیا گیا تو باقی جماعتوں کی چھٹی ہوسکتی ہے،اندرخانہ ن لیگ کو بھی اس بات کا اچھی طرح احساس ہوچکا ہے اسی لئے انکے دل کا حال انکی باڈی لینگویج سے عیاں بھی ہورہا۔کیونکہ اب تک یہ باتیں بھی غلط ثابت ہوچکی ہیں کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار نہیں ملیں گے مگر پچھلے الیکشن کے مقابلے میں اب امیدواروں کی حیران کن تعدادسامنے آچکی ہے،دوسری جانب پیپلزپارٹی بھی کافی متحرک ہوچکی ہے اوراسکی طرف سے بھی ن لیگ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ شیر پر لفظوں کی تیراندازی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔بحرحال دیکھتے ہیں آنے والے الیکشن میں کس کو کیا سرپرائز ملتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں