Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

تاحیات نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف سے متعلق تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے...

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف سے متعلق تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے تاحیات نااہلی مدت سے متعلق تحریری حکمنامہ میں کہا  ہے کہ نااہلی مدت کے سوال والے تمام کیس جنوری کے شروع میں ایک ساتھ مقرر کیے جائیں۔کیس زیر التوا ہونے کو الیکشن میں تاخیر کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

 حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق آئینی سوال والے کیس پر کم از کم پانچ رکنی بنچ ناگزیر ہے، کیس کمیٹی کی طرف سے تشکیل دیئے گئے بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں