Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کے بیان کو دل پر لے لیا

  اسلام آباد(جی این اے)سابق صدرآصف زرداری نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے افغانیوں کے بھی ووٹ بنائے ہ...

 


اسلام آباد(جی این اے)سابق صدرآصف زرداری نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے افغانیوں کے بھی ووٹ بنائے ہوئے ہیں اسی لئے انکے حق میں بات کرتا ہے،جعلی ووٹر لسٹیں ہیں جن میں افغان باشندوں کو پاکستانی ظاہر کیا گیا ہے شائد الیکشن کمیشن اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہے۔آصف زرداری کے اس بیان کو جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی دل پر لے ہی لیا ہے اور اہم بیان بھی جاری کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ صاف شفاف الیکیشن کیلئے اگر دیر ہوبھی جاتی ہے تو یہ سودا مہنگا نہیں،جس طرح آصف زرداری کہہ رہے ہیں اگریہ سچ ہے تو پھر ایسے ووٹ ختم ہوجانے چاہیں۔الیکشن بے شک دیر سے ہوں کوئی بات نہیں بس شفافیت کو مدنظررکھنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں