Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ،قومی ٹیم میں کون کون شامل؟

  لاہور(جی این اے) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔پہلا میچ سولہ دسمبر سے شروع ہو گا۔  تین میچوں پر مشتمل...


 
لاہور(جی این اے) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔پہلا میچ سولہ دسمبر سے شروع ہو گا۔ 

تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ قومی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں۔دوسری جانب میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ،نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں