Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مشہور بھارتی اداکارہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں

  کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ بہت سالوں سے پاکستان آنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہوئی۔  بھارتی اداکا...

  کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ بہت سالوں سے پاکستان آنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہوئی۔ 

بھارتی اداکارہ کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد کے دوست اور رشتے دار پاکستان آیا جایا کرتے تھے تو میں سوچتی تھی میں بھی ایک دن پاکستان جاؤں گی،مجھے شرم آرہی ہے کہ میں بہت تاخیر سے پاکستان آئی۔ ممتاز نے بتایا کہ انہوں نے سات سال کی عمر میں اداکاری شروع کی اور چھبیس سال کی عمر  تک کام کیا تاہم شادی کی وجہ سے اداکاری کو چھوڑنا پڑا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا، راجیش کھنہ اور دلیپ کمار  نے میرے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوئے پھرمیری اور راجیش کھنہ  کی تمام فلمیں ہی ہٹ ہوئیں۔میری فلموں کو پاکستان نے بھی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن اصلی، اصلی ہی ہوتا ہے۔اداکارہ ممتاز نے کہا کہ لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں نے مجھے گھر پر کھانے پر بھی بلایاتھا ، وہ بہت پیار کرنے والی خاتون تھیں ۔بھارتی اداکارہ نے احسن خان اور ماہرہ خان کی بھی تعریف کی۔


کوئی تبصرے نہیں