Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایک جیل سے بچنے دوسرانکلنے کیلئے الیکشن لڑناچاہتا ہے،بلاول بھٹو

  کوہاٹ(جی این اے)پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی،مگردوسری طرف ایک جیل سے بچنے اوردوسرا جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑنا چاہتاہے،کوہاٹ می...

 


کوہاٹ(جی این اے)پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی،مگردوسری طرف ایک جیل سے بچنے اوردوسرا جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑنا چاہتاہے،کوہاٹ میں کامیاب کنونشن سے لوگوں کو پیغام مل گیا ہے کہ کے پی میں بھی پی پی پی موجود ہے،ہم ڈرنے یا جھکنے والے نہیں،چیئرمین بلاول بھٹو کا کوہاٹ میں منعقد ہونے والے ورکرکنونشن سے پرجوش خطاب۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ خیبرپختنخواہ میں سیکورٹی کے خطرات ہیں مگر ہم نہ ڈریں گےنہ جھکیں گے۔ہم قائدعوام اورشہید بی بی کی جدوجہد کیلئے لڑنے کو تیارہیں،چاہے دوسرے تیارہوں یا نہ ہوں،پی پی پی نے پسماندہ علاقوں کی ہردورمیں نمائندگی کی ہے،تمام بحرانوں سے نکلنے کا حل پیپلزپارٹی کے منشورمیں شامل ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ سیاست دانوں کے بجائے غربت اور مہنگائی کے خلاف ہے،ہم نفرت اورانتقام کی سیاست نہیں کرتے۔بلکہ  عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ اورمزدوروں کو بے نظیر مزدورکارڈ دیں گے،پی پی پی ہی حکومت بنارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں