Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

گرفتارفلسطینیوں کےشدید ٹھنڈ میں کپڑے اتارکرظلم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی

  غزہ(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا،فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرنے کے بعد ش...

 

غزہ(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا،فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرنے کے بعد شدید سردی میں انکے کپڑے اتارکرسڑک پر بیٹھانے کی ویڈیوزمنظرعام پر آگئی ہیں،انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے اس غیرانسانی سلوک کی نہ صرف مزمت کی بلکہ اسے غیرانسانی قراردے دیا،جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم نے کڑی تنقید کے بعد اس ظالمانہ اورشرمناک سلوک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کرنے سے دنیا ختم نہیں ہوجائے گی،مشرق وسطی میں ویسے بھی موسم گرم ہی ہوتاہے۔

اقوام متحدہ کی امدادکرنے والی ایجنسی کا موقف ہے کہ اسرائیلی چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینیوں کو مصر میں بھیج دیا جائے،اس وقت انیس لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ میں پھنس چکے ہیں جہاں انکی حالت انتہائی قابل رحم ہوچکی ہے۔اب تک اٹھارہ ہزار کے قریب فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں،ان میں آٹھ ہزارتو بچے ہیں جو ابھی یہ بھی نہیں جان پائے تھے کہ انکے ساتھ یہ ظم کیوں ہورہا۔

کوئی تبصرے نہیں