Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع

   اسلام آباد(جی این اے) صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی۔  کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپ...


  
اسلام آباد(جی این اے) صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی۔

 کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے بہتریسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست وفاقی حکومت نے  نیپرا میں جمع  کروائی ۔یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے پچیس پیسے فی یونٹ، اکتوبر تادسمبر دوہزار بائیس  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں سینتالیس پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست پر سماعت  20 دسمبر کو ہو گی۔


کوئی تبصرے نہیں