Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مقدمات سے بری ہونے کے بعدنوازشریف کھل کربول پڑے

 لاہور(جی این اے)ہائی کورٹ میں ثابت ہوگیا کہ میرے کیسوں میں کوئی جان نہیں تھی،پانامہ میں ناکام ہوئے تو اقامہ نکال لیا،ججوں نے سیلین مافیا او...


 لاہور(جی این اے)ہائی کورٹ میں ثابت ہوگیا کہ میرے کیسوں میں کوئی جان نہیں تھی،پانامہ میں ناکام ہوئے تو اقامہ نکال لیا،ججوں نے سیلین مافیا اورگارڈ فادرجیسے ریمارکس دئیے جو انہیں زیب نہیں دیتے تھے،میرے خلاف دنیا میں مزاق کا باعث بن جانے والا فیصلہ سنایا گیا تھا۔سزا مجھ سے زیادہ وطن عزیز کو ملی ہے،اب حساب لوں گا ورنہ ایسے کھیل ہوتے رہیں گے۔ن لیگ کے قائد نوازشریف کا پارلیمانی بورڈ سے دبنگ خطاب۔

ن لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لندن سے بھی درخواست دی کہ سزاہمارے آنے پر ہی دی جائے مگر انہوں نے پہلے ہی سزا سنا دی،میرے ساتھ جو ہوگیا سو ہوا مگر اسکی سزا ملک کو بھی ملی ہے ،میرے خاندان کو سزا دینے کا مطلب پچیس کروڑ عوام کو سزادینے کے مترادف تھا۔

نوازشریف نے بورڈ میٹینگ میں یہ بھی کہا کہ میں نے معتدد بار منت کی کہ میری بیوی سے میری بات کروادیں مگر میری بات کو سنا ان سنا کردیا گیا،نہ بھرنے والے زخم ہیں،سپریم کورٹ میں بھی میری مانیٹرنگ کیلئے ایک جج کو مقررکیا گیا،جبکہ ایک جج کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو معلوم ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں جگہ بہت ہے،جنرل فیض،جنرل باجوہ یا جنرل راحیل کے خلاف کبھی سازش بھی نہیں کی مگر کون کون سازش میں تھا یہ سب کو پتا ہونا چاہیے،روز شام کو سازشی عناصر اپنی دکانیں چمکا لیتے تھے۔

قائدن لیگ نے کہا کہ انتقام سے مطلب نہیں مگر عوام کیساتھ جس نے بھی کھلواڑ کیا انکا حساب تو ہونا چاہیے ورنہ ملک کیساتھ کھیل کھیلنے والے باز نہیں آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں