Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خطاب نےخواتین کے دل جیت لئے

  پشاور(جی این اے)بغیر سودکے قرضہ دیکر خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کردیں گے،پچے کی پیدائش کے بعد اسکی غزائی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے خاندان ...

 


پشاور(جی این اے)بغیر سودکے قرضہ دیکر خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کردیں گے،پچے کی پیدائش کے بعد اسکی غزائی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے خاندان کو ہزاردن کی خوراک کا فنٖڈ مرکزصحت سے فراہم کیا جائے گا۔میں جیسے بیٹا ماں کی خدمت کرتا ہے ویسے خواتین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،ملک کے معاشی حالات خواتین کے مثبت کردارکے بغیر اچھے نہیں ہوسکتے،پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پشاور میں خواتین کنونشن سے پرجوش خطاب۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام شعبوں میں خواتین ویسا ہی کرداراداکریں جیسا کہ مرد کرتے ہیں۔ہماری جماعت پر جب بھی کوئی برا وقت آیا تو خواتین نے آگے بڑھ کرساتھ دیا،بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر شہید نے ضیا الحق کی آمری دورمیں زبردست مقابلہ کیا،ہماری پارٹی کا نظریہ ہی یہی ہے کہ خواتین کیساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں