Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فٹبالر لیونل میسی کی جرسیاں کتنے میں نیلام ہوئیں؟

 نیویارک(سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی کی فیفا ورلڈ کپ میں پہنی گئیں چھ جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرسی...

 نیویارک(سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی کی فیفا ورلڈ کپ میں پہنی گئیں چھ جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرسیوں میں میسی کی فرانس کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں پہنی جانے والی جرسی بھی شامل تھی، نیلامی سے قبل جرسیاں نیویارک میں نمائش کے لیے بھی رکھی گئی تھیں۔میسی نے گزشتہ مہینے سوشل میڈیا پر نیلامی کی خبر شیئر کرتے ہوئے حاصل رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن ہسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جرسیاں ایک کروڑ سے زائد ڈالرز میں فروخت ہو گی مگر ایسا نہیں ہوا۔


کوئی تبصرے نہیں