Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹیکسی ڈرائیور سے کرکٹ اسٹار بننے والے بالر کون؟

   لاہور: قومی ٹیم کے کھلاڑی عامر جمال نے انکشاف کیا ہےکہ کرکٹ کے ابتدائی ایام بہت مشکل میں گزارے، وہ اس دوران ٹیکسی بھی چلاتے رہے۔ آسٹریلیا...


  
لاہور: قومی ٹیم کے کھلاڑی عامر جمال نے انکشاف کیا ہےکہ کرکٹ کے ابتدائی ایام بہت مشکل میں گزارے، وہ اس دوران ٹیکسی بھی چلاتے رہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے اورمیانوالی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرعامر جمال نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ گھر چلانے کے لیے پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے رہے ہیں۔دوپہر میں کرکٹ کی پریکٹس کرتا تھا جبکہ صبح و شام ٹیکسی چلاتا تھا۔مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری، پہلی بار ٹیم میں شامل کئے جانےکا سنا تو یقین ہی نہیں آیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں