Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تیاریاں

 اسلام آباد(جی این اے)وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز،آئمہ کرام سے مشاورت شروع کر دی۔  حکام کے مطابق ملک...

 اسلام آباد(جی این اے)وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز،آئمہ کرام سے مشاورت شروع کر دی۔

 حکام کے مطابق ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد فجر سےظہرتک خالی رہتی ہیں دوسری جانب  ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے،مساجد کو تعلیم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔نگران وزیر مذہبی امورکا کہنا تھاکہ مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کیلئے استعمال ہورہی ہیں۔مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہےان کا مزید کہنا تھا کہ صدرمملکت عارف علوی بھی مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں