Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنمائوں کے شناختی کارڈبلاک کردئیے گئے

 لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،معتدد اہم رہنمائوں کے قومی شناختی کارڈ ہی بلاک کردئیے گئے ہیں،علاوہ ازیں نوفل...

 لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،معتدد اہم رہنمائوں کے قومی شناختی کارڈ ہی بلاک کردئیے گئے ہیں،علاوہ ازیں نوفلائی لسٹ میں بھی اشتہاری قراردئیئے گئے ملزمان کے نام شامل کردیئے گئے۔

اس حوالے سے پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی اٹھارہ اشتہاری اہم شخصیات کے آئی ڈی  کارڈ بلاک ہوئے جن میں اعظم سواتی،مراد سعید،حماداظہر اورعلی امین گنڈا پورسمیت دیگر کئی شامل ہیں،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضر ہوئے بغیر تمام ملزمان قانونی حقوق سے محروم رہیں گے،جب تک شامل تفتیش نہیں ہوتے انکے شناختی کارڈ بلاک ہی ہونگے۔دیگر اشتہاری رہنمائوں میں اسلم اقبال،واثق قیوم،کرامت کھوکھر،مسرت جمشید چیمہ،زبیر نیازی غلام محی الدین اورملک ندیم عباس سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ نو اوردس مئی کے مقدمات میں اشتہاری قراردئیے گئےمزکورہ تمام ملزمان دہشت گردی کی کورٹ میں حاضرنہیں ہوئے تھے اس لئے نادرا نے انکے کارڈز بلاک کئے۔

کوئی تبصرے نہیں